جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

نیوکلیئر سپلائر گروپ میں پاکستان اور بھارت کی شمولیت،امریکہ نے اپنے موقف کا باضابطہ اعلان کردیا

datetime 10  جون‬‮  2016 |

واشنگٹن(این این آئی) نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارت کی حمایت کرنے والے امریکا نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت سے تعلقات الگ الگ بنیادوں پر استوار ہیں،نیوکلئیر سپلائر گروپ کی مرضی ہے کہ پاکستان کو رکنیت دے یا نہ دے ، دونوں ممالک آپس کی کشید گی کم کرنے کے لئے اقدامات کریں،میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سے تعلقات کی نوعیت مختلف ہے، نیوکلئیر سپلائر گروپ کی مرضی ہے کہ پاکستان کو رکنیت دے یا نہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک آپس کی کشید گی کم کرنے کے لئے اقدامات کریں، امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔ پاکستان، افغانستان اور بھارت کے آپس کے اچھے تعلقات خطے کے لیے بہتر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں نے نیوکلیئر سپلائر گروپ کی ممبر شب کے لئے درخواست دی ہے۔ نیوکلیئر سپلائر گروپ کے لئے بھارت کو امریکا کی جب کہ پاکستان کو چین کی حمایت حاصل ہے۔ دونوں ممالک کی نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک متوقع ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…