منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکی صدارت کے لئے ہیلری کلنٹن سے زیادہ قابل شخصیت کوئی نہیں ہوسکتی،امریکی صدر

datetime 10  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر باراک اوباما نے ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کی نامزدگی کی باضابطہ طور پرتوثیق کردی اور15جون سے وسکانسن میں ہیلری کی صدارتی مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدارت کے لئے ہیلری کلنٹن سے زیادہ قابل شخصیت کوئی نہیں ہوسکتی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق برنی سینڈرز نے وائٹ ہاؤس میں صد ر براک اوباما سے ملاقات کی اورڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے لئے ہیلری کلنٹن کیساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کیساتھ مل کر ڈونلڈٹرمپ کو روکنے کے لئے کام کروں گا۔برنی سینڈرز سے ملاقات کے بعد صدر اوبامہ نے ہیلری کلنٹن کی توثیق کا فیصلہ کیا۔
امریکی صدر نے ڈیموکریٹک امیدوار کے طور پر تاریخ رقم کرنے پر ہیلری کلنٹن کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ کتنا مشکل کام ہے ،مجھے پتہ ہے کہ ہیلری اس عہدے کے لئے بہت مناسب ہیں ۔اوبامہ نے 15جون سے وسکانسن میں ہیلری کی صدارتی مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ امریکی صدارت کے لئے ہیلری کلنٹن سے زیادہ قابل شخصیت کوئی نہیں ہوسکتی۔ ہیلری کلنٹن صدارتی امیدوار کے لئے ڈیلی گیٹس کی مطلوبہ تعداد پوری کر چکی ہیں ۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…