عمّان (مانیٹر نگ)عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب میں فیلق القدس (بریگیڈ) کے کمانڈر قاسم سلیمانی ان کی حکومت کے لیے بطور عسکری مشیر کام کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ سلیمانی لڑائی کے محاذوں پر نظر آتے ہیں جن میں آخری محاذ فلوجہ کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عراق میں موجود داعش تنظیم کے ارکان دنیا کے تقریبا 100 ممالک سے آئے ہوئے ہیں۔الجعفری نے بتایا کہ انہوں نے اردن کے حکمراں شاہ عبداللہ دوم کو عراق کی موجودہ صورت حال سے متعلق وزیراعظم حیدر العبادی کا پیغام پہنچا دیا ہے۔ اس پیغام میں باور کرایا گیا ہے کہ داعش تنظیم کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی اور عراق کی تمام تر اراضی کو آزاد کرایا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عراق کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں عرب اور دیگر عالمی ممالک کی جانب سے بھرپور سپورٹ کی ضرورت ہے۔
ایرانی کمانڈرقاسم سلیمانی عر اق اور شام میں کیا کر رہے ہیں ؟حیرت انگیز انکشا فا ت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































