بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی صدارت کی دوڑ کا اختتام،حیرت انگیز نتیجہ سامنے آگیا

datetime 7  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن کوڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے درکار مندوبین کی مطلوبہ تعدادحاصل ہونے کے بعد امریکی صدر کے عہدے کے لیے پارٹی کی نامزدگی حاصل کر لی،سابق امریکی وزیرِ خارجہ برنی سینڈرز سے 30 لاکھ ووٹوں سے آگے ہیں اور انھیں 291 مندوبین کے علاوہ 523 سپر ڈیلیگیٹس کی حمایت بھی حاصل ہے۔امریکہ کی 240سالہ تاریخ میں ہلیری کلنٹن امریکہ کی اہم سیاسی جماعت کی پہلی خاتون امیدوار بن جائیں گی۔ہلیری کلنٹن نے پورٹو ریکو میں بڑی فتح حاصل کرنے کے بعد پارٹی کے اندرونی ذرائع جنھیں سپر ڈیلیگیٹس کہا جاتا ہے کی آخری لمحات میں حمایت حاصل کی۔ادھر مدمقابل امیدواربرنی سینڈرزکی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سپرڈیلی گیٹس جھنوں نے ہلیری کلنٹ کی حمایت کر نے کا وعدہ کیا ہے کی حمایت واپس لینے میں کامیاب ہوجائیں گے ،امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے درکار مندوبین کی مطلوبہ تعداد تک پہنچنے کے بعد امریکی صدر کے عہدے کے لیے پارٹی کی نامزدگی حاصل کر لی ۔ہلیری کلنٹن کے مندوبین کی تعداد 2,383 ہو گئی ہے جس کے بعد وہ اپنی جماعت کی جانب سے صدارتی امیدوار کی ممکنہ نامزدگی حاصل کر سکتی ہیں۔سابق امریکی وزیرِ خارجہ برنی سینڈرز سے 30 لاکھ ووٹوں سے آگے ہیں اور انھیں 291 مندوبین کے علاوہ 523 سپر ڈیلیگیٹس کی حمایت بھی حاصل ہے۔ہلیری کلنٹن امریکہ کی اہم سیاسی جماعت کی پہلی خاتون امیدوار بن جائیں گی۔ہلیری کلنٹن نے پورٹو ریکو میں بڑی فتح حاصل کرنے کے بعد پارٹی کے اندرونی ذرائع جنھیں سپر ڈیلیگیٹس کہا جاتا ہے کی آخری لمحات میں حمایت حاصل کی۔کیلیفورنیا میں بات کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ہم ایک تاریخی اور بے مثال لمحے کے دہانے پر ہیں لیکن ہمیں ابھی اور کام کرنا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس چھ انتخابات ہیں اور ہم خاص طور پر کیلیفورنیا کے لیے ایک ایک ووٹ کے لیے جان لڑا دیں گے ۔واضح رہے کہ امریکی ووٹرز منگل کو چھ امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، موٹانا، نیو میکسیکو، شمالی ڈیکوٹا، جنوبی ڈیکوٹا اور نیو جرسی میں ووٹ ڈالیں گے۔ادھربرنی سینڈرز کی ٹیم کا کہنا تھا کہ وہ سپر ڈیلیگیٹس جنھوں نے ہلیری کلنٹن کی حمایت کرنے کا وعدہ کیا ہے کی حمایت واپس لینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔برنی سینڈرز کے ترجمان مائیکل بریگز نے کہا کہ سپر ڈیلیگیٹس کے ووٹ سے قبل ڈیموکریٹک مقابلے کو ختم کہہ دینا جلد بازی ہے۔انھوں نے کہا کہ کنوینشن تک ہمارا یہ کام ہے کہ ہم سپر ڈیلیگیٹس کو یہ باور کرائیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے لیے برنی بہت زیادہ مضبوط امیدوار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…