جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

مسلمانوں، یہودیوں اورمسیحیوں کی ہر دلعزیز شخصیت محمد علی کا جنازہ کب ہوگا ؟ خبر آ گئی

datetime 6  جون‬‮  2016 |

لوئی ول (این این آئی)سابق ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن محمد علی کا جسدِ خاکی امریکی ریاست کنیٹکی میں اْن کے آبائی علاقے لوئی ول پہنچا دیا گیا ہے۔ جہاں رواں ہفتے جمعے کو اْن کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔اس سے پہلے خاندان کے ذرائع نے کہا ہے کہ جمعہ کو ان کا بہت بڑا جنازہ منعقد کیا جائے گا تاکہ دنیا بھر کے لوگوں کو انھیں خداحافظ کہنے کا موقع مل سکے۔یاد رہے کہ کھیلوں کی دنیا کی شہرہ آفاق شخصیت محمد علی ہفتے کو74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔لوئی ول ایئر پورٹ سے گاڑیوں کے ایک قافلے کی شکل میں محمد علی کے تابوت کو لوئی ول کے اسلامی سینٹر لایا گیا ہے۔لوئی ول اسلامی سینٹر میں منعقد ہونے والی دعائیہ تقریب میں مسلمان، مسیحی، یہودیوں سمیت مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور انھیں خراجِ تحسین پیش کیا۔محمد علی کے خاندان کے ترجمان باب گنیل نے کہا کہ وہ ساری دنیا کے شہری تھے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ان کے جنازے میں شرکت کر سکیں۔باکسنگ کے سابق لیجنڈ محمد علی کے انتقال پر انھیں دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…