واشنگٹن (این این آئی)امریکی فوجی عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ محاصرہ زدہ شہر فلوجہ کو واگزار کرانے کے لئے عراقی حکومت کی حالیہ مہم کے نتیجے میں انتہا پسند تنظیم داعش کا نیا ایڈیشن سامنے لا سکتی ہے۔یہ انتباہ حال ہی میں موقر روزنامہ سنڈے ٹائمز میں شائع ہوا ہے۔ اپنی رپورٹ میں اخبار نے بتایا کہ ایسے وقت کہ جب عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے فرقہ واریت سے دور رہنے کا عہد کیا ہے امریکا کو خدشہ ہے کہ داعش کے خلاف فوجی مہم جوئی ناکامی کا شکار نہ ہو جائے اور وہ کہیں سنیوں کے غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کسی نئی شکل میں سامنے نہ آ جائے۔اخبار کے مطابق حیدرالعبادی سخت نے حفاظتی انتظامات کے بعد گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ داعش کی بیخ کنی کے لئے جاری مہم تیزی سے کامیاب ہو گی اور فلوجہ میں جلد ہی عراقی پرچم لہرائے گا۔سنڈے ٹائمز نے مزید بتایا ہے کہ عراقی فوج، اس کی مدد کرنے والی ملیشیا اور اتحادی افواج فلوجہ میں تقریبا 900 داعش جنگجوؤں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ اس وقت اطلاعات کے مطابق پچاس ہزار نفوس رہتے ہیں۔شہر کا دفاع کرنے والوں نے، بقول امریکی حکام، داخلی راستوں پر بارودی سرنگیں نصب کر رکھی ہیں تاکہ پیش قدمی کرنے والی کسی بھی قوت کو شہر میں داخلے سے روکا جا سکے۔ نیز شہر کے مختلف حصوں میں موجود مکانات میں دھماکا خیز مواد نصب کیا جا چکا ہے۔
داعش کے نئے ایڈیشن کا انکشاف، دنیا بھر میں تشویش کی لہر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































