جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

رمضان المبارک کی آمد پر اوبامہ اور ڈیوڈ کیمرون کا ایسا بیان جس نے مسلمانوں کو خوش کر دیا

datetime 6  جون‬‮  2016 |

واشنگٹن /لندن (این این آئی) رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر مختلف عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارک باد کے پیغامات دیئے جا رہے ہیں ۔امریکی صدر اوباما کا کہنا ہے کہ رمضان کا مہینہ معاشرے کے افراد کو یکجہتی ، صبر و برداشت اور غور و فکر کا موقع فراہم کرتا ہے ۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اور لندن کے مئیر صادق خان نے بھی مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی ہے ۔مشرق وسطیٰ ، یورپ اور مغرب کے مختلف ممالک میں پیرکو پہلا روزہ ہوا ۔ سعودی عرب ، یو اے ای اور دیگر خلیجی ممالک میں مسلمانوں نے پیر کو پہلی سحری کی برکتیں سمیٹیں ۔امریکی صدر اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے آغاز پر مبارک باد دی ہے ۔ صدر اوباما کا کہنا ہے کہ یہ مہینہ لوگوں کو یکجہتی ، معافی، صبر و برداشت اور اخلاص کے ساتھ غریب افراد پر توجہ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ رمضان کا مہینہ لوگوں کو غور و فکر کرنے کی دعوت دیتا ہے ۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے ویڈیو پیغام میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس مبارک مہینے میں شام کے مہاجرین کی سپورٹ کر نی چاہیے ۔لندن کے مئیر صادق کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں کمیونٹی کی سطح پر کام کیا جا سکتا ہے اور اسلام کے حوالے سے پائے جانے والے شکوک و شبہات دور کرنے کا اچھا موقع ہے ۔

مزید پڑھئیے:عظیم باکسر محمد علی کے ہاتھ پر کتنے لاکھ امریکیوں نے اسلام قبول کیا ؟ جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…