منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ نے پاکستان کیلئے نئی امداد کا اعلان کردیا

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)‎
امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) نے غذائی کمی کے شکار پاکستانی افراد کیلئے21 ملین ڈالر کی نئی امریکی امداد کا اعلان کیا ہے۔ مشن ڈائریکٹر گرورئک نے اس فنڈ کا اعلان اسلام آباد میں ڈبلیو ایف پی کے دفتر میں کیا جہاں انہوں نے ڈبلیو ایف پی کی کنٹری ڈائریکٹر لولہ کاستروکے ہمراہ ایک تصویری نمائش کا بھی افتتاح کیا۔ اقوام متحدہ کا خوراک کا عالمی پروگرام (ڈبلیو ایف پی)امریکی مالی معاونت سے پاکستانی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ لگ بھگ 26ہزار میٹرک ٹن گندم سے مقوی آٹا تیار کر کے ضرورت مندافراد میں تقسیم کرے گا۔خوراک کا عالمی پروگرام ،یو ایس ایڈ کے فراہم کردہ فنڈ سے ساڑھے 6 ہزار ٹن کی خوردنی اشیاء بھی خرید کر ضرورت مند گھرانوں بالخصوص وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقہ جات میں تقسیم کرے گا۔گرورئک نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے غربت کے خاتمے کیلئے پْرعزم ہے، مگرہم جانتے ہیں کہ یہ کام ہم تنہا نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام اور حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کے ذریعے ہم زیاد ہ لوگوں کو خوراک مہیاکر نے، زندگیاں بچا نے اور زیادہ آبادیوں کو اعانت فراہم کرنے کے قابل ہوئے جو ہم میں سے کوئی اکیلا یہ کام نہیں سرانجام دے سکتا تھا۔ مشن ڈائریکٹر گرورئک نے اس فنڈ کا اعلان اسلام آباد میں ڈبلیو ایف پی کے دفتر میں کیا جہاں انہوں نے ڈبلیو ایف پی کی کنٹری ڈائریکٹر لولہ کاستروکے ہمراہ ایک تصویری نمائش کا بھی افتتاح کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…