منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

بڑے حملے کا خدشہ !چین نے پاکستان کو خبردار کر دیا

datetime 1  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی ) چین نے کہا ہے کہ پاکستان متعدد منصوبوں پر فرائض سر انجام دینے والے چینی شہریوں اور اداروں اور متعلقہ اداروں کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ، کراچی میں چینی باشندے پر حملہ انتہائی اہمیت کا واقعہ ہے ، واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے بہترین تحقیقات کی جائیں ۔منگل کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چیننگ نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں پاکستان کے شہر کراچی میں ایک چینی شہری پر ہونے والے بم حملے کو انتہائی اہمیت کا حامل واقعہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں چینی سفارتخانے اور کراچی میں موجود قونصلیٹ جنرل نے واقعہ کے فوری بعدپاکستانی حکام سے درخواست کی کہ اس واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے بہترین تحقیقات کی جائیں اور متعدد منصوبوں پر کام کرنے والے اداروں چینی ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو اپنی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے بھی اطلاع جاری کی گئی ہے ۔ پاکستانی حکام واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ایک حملہ کے باعث چینی شہری معمولی زخمی ہوا جسے ہسپتال میں طبی امداد کے بعد باحفاظت اپنی رہائش گاہ منتقل کر دیا گیا۔‎‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…