نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں واقع ملک کے سب سے بڑے فوجی اسلحہ خانے میں آگ لگنے کے واقعے میں دو افسران سمیت 20 فوجی ہلاک ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ مہاراشٹر کے ضلع وردھا میں واقع سینٹرل ایمکونشن ڈپو میں منگل کی صبح پیش آیا۔حکام نے بتایا ہے کہ واقعہ میں دو افسران اور 17 فوجی زخمی ہوئے ۔آتشزدگی سے جھلس جانے والے افراد کو ساؤنگی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تاحال آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا اور متاثرہ مقام پر امدادی کارروائیاں جاری رہیں ذرائع کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کو تقریباً دو بجے اس ڈپو سے دھماکوں کی آوازیں سنائی دی تھیں۔دھماکوں کے بعد لوگوں نے وہاں سے شعلے بلند ہوتے دیکھے اور اس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔آتشزدگی کے سبب ڈپو کے قریبی چار دیہات کو خالی کروا لیا گیا ٗ ایک ہزار افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا انڈیا حکام کے مطابق اسلحہ ڈپو میں دھماکے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم قائم کی جائے گی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یہ اسلحہ ڈپوگولہ بارود کی منتقلی کا مرکز ہے ٗ ڈپو میں زائد المعیاد ہتھیاروں کوتلف بھی کیا جاتاہے، ڈپومیں اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اوربراہموس میزائل اوراے کے 47 رائفل بھی موجود ہیں۔خیال رہے کہ انڈیا میں حالیہ برسوں میں اسلحہ خانوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔2010 میں مشرقی شہر پناگڑھ میں ایک بڑے اسلحہ ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تھا2007 میں انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اسحلہ ڈپو میں آتشزدگی سے کم از کم 25 افراد زخمی ہوئے تھے اور ہزاروں افراد کو علاقہ خالی کرنا پڑا تھا۔2000 میں بھرت پور کے اسلحہ ڈپو میں آگ نے دو افراد کی جان لے لی تھی اور اس میں تقریباً 9 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔
بھارت میں بڑی تباہی،درجنوں فوجی ہلاک ،متعددزخمی،ہر طرف آگ ہی آگ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































