پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افغانستان،بسوں سے اتار کر شہریوں کا بہیمانہ قتل عام،سینکڑوں یرغمال بنالئے گئے

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) افغان شہر قندوز میں نامعلوم مسلح افراد نے مختلف بسوں سے سفر کرنے والے 16 افراد کو قتل اور درجنوں کو یرغمال بنالیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام نے دعویٰ کیا کہ طالبان نے قندوز کے قریب ضلع علی آباد میں اپنی خود ساختہ چیک پوسٹ پر کابل سے بدخشاں جانے والی 4 مسافر بسوں کو روک کر اس میں سوار 230 سے زائد افراد کو یرغمال بنالیا۔ مسلح افراد نے مسافروں کے شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد 46 افراد کو یرغمال بنا کر باقی تمام کو رہا کرکے انہیں آگے سفر کی اجازت دے دی۔ واقعہ کے کچھ ہی دیر بعد یرغمال بنائے گئے افراد میں سے 16 کو قتل کردیا ٗ دیگر تاحال ان کی تحویل میں ہیں۔قندوز پولیس کے نائب سربراہ معصوم ہاشمی کا کہنا ہے کہ قندوز کے پولیس کمانڈر شیر عزیز کماول نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغویوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی تاہم اغوا کئے گئے مسافروں میں سے 9 سے افغان فورسز کی وردی پہن رکھی تھی جب کہ دیگر پولیس کے سابق اہلکار ہوسکتے ہیں۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…