اسلام آباد(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل میڈیاپرگینگ ریپ کی دوایسی خبریں کہ پڑھ کر انسان کو یقین نہیں ہوتا کہ انسانیت اتنی بھی گر سکتی ہے، تفصیلات کے مطابق برازیل میں 30سے زائد مردوں کے 16سالہ لڑکی کیساتھ گینگ ریپ کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے جب کہ فلوریڈا کے سکول میں پچیس لڑکوں کے ساتھ پندرہ سالہ طالبہ کے سیکس کے واقعے نے پورے امریکہ کو چونکا کر رکھ دیا ہے، ان دونوں واقعات کا اس وقت عالمی میڈیا پر چرچا ہے جس میں پہلا واقعہ لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں پیش آیا۔مقامی پولیس کے مطابق انہیں ان 30 سے زائد مردوں کی تلاش ہے جنہوں نے ملکر ایک 16سالہ لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا ہے۔اس واقعے کے بعد ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ادھر برازیل کے قائم مقام صدر مائیکل ٹمر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔لڑکی کی حالت تشویشناک ہے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔21ویں صدی میں ایسے واقعات کا رونما ہونا انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔برازیل میں پولیس ریو ڈی جنیرو
میں ایک نوجوان لڑکی کا مبینہ طور پرگینگ ریپ کرنے اور بعد میں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے والے 30 مشتبہ افراد کو تلاش کر رہی ہے۔اطلاعت کے مطابق یہ لڑکی سنیچر کو اپنے بوائے فرینڈ کے گھر گئی تھیں تاہم بعد میں جب ان کو ہوش آیا تو انھیں بہت سے افراد نے گھیرا ہوا تھا۔ریپ کے اس واقعے کے بعد گرفتاری کے ورانٹ جاری کیے گئے جن میں لڑکی کے بوائے فرینڈ کا نام بھی شامل ہے۔اس حملے کے بعد ایک آن لائن مہم کا آغاز ہوا جسے ’کلچر آف ریپ ان برازیل‘ کا نام دیا گیا ہے۔ریپ کے اس واقعے کے حوالے سے متضاد باتیں سامنے آ رہی ہیں لیکن اطلاعات کے مطابق یہ نوجوان لڑکی مغربی ریو کی ایک غریب آبادی میں اپنے بوائے فرینڈ کے گھر گئی تھیں جہاں ان پر یہ حملہ ہوا۔اطلاعات کے مطابق پولیس کو دیے اپنے بیان میں انھوں نے بتایا کہ جب اتوار کے روز ان کی آنکھ کھلی تو وہ برہنہ اور زخمی تھیں۔ وہاں سے پھر وہ اپنے گھر آگئیں۔چند دن بعد انھیں معلوم ہوا کے مبینہ طور پر ریپ کرنے
والوں نے اس حملے کی تصاویر ٹوئیٹر پر شائع کر دی ہیں۔ایک 40 سکینڈ کی ویڈیو بھی جاری کی گئی جسے بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا اور اس پر خواتین مخالف تبصرے بھی کیے گئے۔ تاہم بعد میں اس اکاؤنٹ کو بند کر دیا گیا۔اس حملے کے خلاف کروڑوں لوگ س ڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے آئندہ دنوں میں احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے۔دوسری جانب فلوریڈا میں ایک ہائی سکول کی لڑکی کو مبینہ طورپر کیمپس میں لڑکیوں کے ایک باتھ روم میں تقریباً پچیس لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر پکڑا گیا ہے ،پولیس رپورٹ کے مطابق پچیس لڑکوں کو سکول کے باتھ روم میں آتے جاتے دیکھاگیا لڑکی نے مبینہ طورپرلڑکوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے ،اس واقعے کی فلم بندی بھی کی گئی ہے پورے امریکہ میں برازیل اورفلوریڈا میں ہونے والے واقعات پر غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان واقعات کی بھرپور پولیس نے واقعہ کے فوری بعد لڑکی سمیت پچیس لڑکوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔تحقیقات کامطالبہ کیاجارہاہے
انٹرنیشنل میڈیاپرگینگ ریپ کی دوایسی خبریں کہ پڑھ کر انسان کو یقین نہیں ہوتا کہ انسانیت اتنی بھی گر سکتی ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































