جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

شام جل رہا ہے ۔۔۔۔!

datetime 27  مئی‬‮  2016 |

بیروت(این این آئی)شام میں انسانی حقوق کی رصدگاہ نے ملک میں پانچ برس سے جاری خانہ جنگی میں ہلاکتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ رصدگاہ کے مطابق مارچ 2011 سے 26 مئی بروز جمعرات کی صبح تک 282،283 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ہلاک شدگان میں 14,040بچوں سمیت 81,436شہری بھی شامل ہیں۔رصدگاہ کے مطابق شامی اپوزیشن گروپوں اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (کرد یونٹوں پر مشتمل) سے تعلق رکھنے والے45,568جنگجو ہلاک ہوئے۔اس کے مقابل شامی حکومت کی فورسز اور ان کے ہمنوا مسلح عناصر میں مارے جانے والوں کی تعداد101,662ہے جن میں 56,609شامی فوجی اور لبنانی تنظیم حزب اللہ کے 1247 جنگجو شامل ہیں۔ان کے علاوہ شدت پسند تنظیموں کے 47095 ارکان موت کی نیند سو گئے جن میں النصرہ محاذ اور داعش تنظیم کے جنگجو شامل ہیں۔ رصدگاہ نے 3522 ایسے افراد کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔یاد رہے کہ شام میں انسانی حقوق کی رصدگاہ کی جانب سے رواں سال 23 فروری کو جاری کیے گئے اعداد و شمار میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 271138 بتائی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…