سرینگر (این این آئی)پاکستانی پرچم بھارت کیلئے دِرد سِر بن گئے،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کاسفر تیز،ہندو پنڈتوں اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کیلئے علیحدہ آبادکاری کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں کی جانب سے دی گئی تھی۔مقبوضہ کشمیر میں ہندو پنڈتوں اور ریٹائرڈ بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کیلئے الگ کالونیاں بنانے کے خلاف ہڑتال کی گئی جس کے باعث سڑکیں سنسان رہیں ٗ کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بندرہے ٗمظاہرے کے دور ان پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور یٰسین ملک کی جانب سے اس پر امن ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔