بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

سورج سوا نیزے پر،سڑکیں پگھلنا شروع،پیش گوئی سچ ثابت،عوام میں خو ف و ہراس پھیل گیا

datetime 26  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)سورج سوا نیزے پر،سڑکیں پگھلنا شروع،پیش گوئی سچ ثابت،عوام میں خو ف و ہراس پھیل گیا، تفصیلات کے مطابق بھارت میں سورج قہر بن کر ٹوٹ پڑا ہے اور بعض شہروں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری سے بھی زیادہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں پگھلنا شروع ہوگئی ہیں ،بھارتی نجی ٹی وی این ڈی ٹی وی پر دکھائی جانیوالی ویڈیو میں بھارتی شہریوں کو سڑکیں پار کرتے ہوئے انتہائی مشکل میں دیکھا گیا ہے ان کے جوتے سڑک میں دھنس رہے تھے اور عوام شدید مشکلات کاشکار نظر آئے یہاں تک کہ کچھ افراد نے اپنے جوتے تک سڑک میں دبے رہنے دیئے اور جان بچاکر نکل پڑے ،واضح رہے کہ موجودہ درجہ حرارت بھارت کی تاریخ میں ایک ریکارڈ مانا جاتا ہے اس سے قبل بھارت میں اتنی شدید گرمی کا ریکارڈ دستیاب ہی نہیں ہے ماہرین نے جون میں مون سون کے آغاز کی پیش گوئی کی ہے ان کا کہنا ہے کہ جون میں مون سون کے آغاز سے ایک جانب گرمی سے تو ریلیف مل ہی جائے گا مگر سیلاب کا خطرہ بھی موجود ہے واضح رہے کہ اس سے قبل عالمی ماہرین موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ اس سال دنیا کے بعض خطوں میں گرمی کی شدت میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے گرمیوں کی شدت میں اضافہ بھارت،پاکستان ، چین سمیت مشرقی ملکوں اور بعض مغربی یورپی ملکوں میں ہو سکتا ہے عالمی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ موسمی کیفیات بدل رہی ہیں جہاں شدید سردی تھی اب وہاں گرمی کی لہر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور جہاں بہت زیادہ گرمی پڑ رہی تھی وہاں گرمیوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے جبکہ سردیوں میں پہلے سے زیاہ سردی کی پیشگوئی کی جا رہی ہے بارشوں میں بھی 3 سے 8 فیصد تک اضافے کا بھی امکان ظاہر کی اگیا ہے سال 2016 میں بھارت اورپاکستان میں بارشؤں سے سیلاب کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے لہذا بھارت اورپاکستان سمیت دیگر ممالک کو موسمی معاملات میں مربوط پالیسی وضع کرنے پر زور دیا گیا ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…