اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیہ نگار حکومت اور خارجہ پالیسی پر آگ بگولہ، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ پاکستانی اہم شخصیات امریکہ کی پٹھو بنی ہوئی ہیں ‘ ہم امریکہ کے ایجنٹ بن جاتے ہیں اور امریکی مفادات کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ تجزیہ نگار نے کہا یہی وجہ تھی کہ امریکی اٹارنی جنرل جیسے الو کے پٹھے نے یہ کہا کہ پاکستانی 100 ڈالر میں اپنی ماں فروخت کر دیں گے، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ درمیان میں رہ گیا، ہم خطے میں اکیلے ہوتے جا رہے ہیں، ہماری خارجہ پالیسی کا حال یہ ہے کہ ہمیں24 گھنٹے امریکہ کی نارضگی کا ڈر رہتا ہے۔