پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی مساجد میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن قوانین سخت ،مساجد میں چندہ ،فطرانے پربھی پابندیاں عائد،سرکلرجاری

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور ودعوت ارشاد نے دہشت گردی اور تخریب کاری کے خدشات کے تناظرمیں ماہ صیام کے دوران مساجد میں اعتکاف بیٹھنے والے حضرات کے لیے قوانین سخت کردیے ،میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے ملک بھرکی مساجد کے آئمہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعتکاف کے خواہش مند افراد کی مکمل چھان بین اور ان کے تمام کوائف کی سختی سے جانچ پڑتال کے بعد اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کریں۔ آئمہ کو جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اعتکاف کے خواہش مند ہرشخص سے اس کا قومی شناختی کارڈ چیک کیاجائے۔ شناختی کارڈ کی ایک نقل مسجد انتظامیہ کے پاس بہ طور ثبوت لازمی رکھی جائے۔ اگر کوئی غیرملکی اعتکاف میں بیٹھنا چاہتا ہے تواس کے لیے اس کے دیگر کوائف کے ساتھ کفیل کا اجازت نامہ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے مساجد میں چندہ جمع کرنیاور فطرانہ لینے کی سختی سے ممانعت کردی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ فلاحی اداروں کو عطیات اور فطرانہ کی رقوم ادا کریں۔ کوپن کے ذریعے کسی کو چندہ دیا جائے اور نہ ہی فطرانہ ادا کیا جائے۔ اگر کوئی غیرملکی روزہ داروں کی اجتماعی افطاری کا خواہاں ہو تو اسے پہلے مقامی حکومت سے اس کی اجازت حاصل کرنا ہوگی۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے علماء اور آئمہ مساجد کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ دعاؤں میں مسنون دعاؤں ،دعائے قنوت اور قرآن وسنت میں بیان کردہ دعاؤں پر اکتفا کریں۔ دعا میں فرقہ وارانہ لب ولہجہ اختیار کرنے کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مکہ مکرمہ کے نظام الاوقات کے سوال اذان ونماز کے دیگر تمام نظام الاوقات منسوخ کردیے جائیں۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…