پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

کرنل(ر) سلطان سرخرو پربنگلہ دیش حکومت کا جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا اعلان

datetime 21  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) کرنل(ر) سلطان سرخرو اعوان پر بنگلہ دیش حکومت کا جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا اعلان،پاکستان کے لئے لڑا ہوں،مجھے فخر ہے،اب بھی وطن کے لئے جان قربان کرنے کے لئے تیار ہوں، کرنل(ر) سلطان سرخرو اعوان کی گفتگو،تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنمائوں اورمحب وطن پاکستانیوں کو بنگلہ دیش میں پھانسیوں کے بعد بنگلہ دیش حکومت نے ان پاکستانی فوجیوں پر بھی جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے اس جنگ میں حصہ لیا تھا ۔اس حوالہ سے بنگلہ دیش حکومت نے 156پاکستانی فوجیوں کی فہرست بھی جاری کی ہے جس میں ونہار تلہ گنگ سے سابق رکن پنجاب اسمبلی،کرنل(ر) سلطان سرخرواعوان کا نام بھی شامل ہے۔تلہ گنگ کے مقامی آن لائن اخبار وائس آف تلہ گنگ نے کرنل(ر) سلطان سرخرواعوان سے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان کے لیے لڑا۔ مشرقی پاکستان کے محاذ پر میں نے نہ صرف جنگ لڑی بلکہ زخمی بھی ہوا اور وہاں قید بھی رہا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کی بقا کی جنگ لڑی ہے اس وقت بنگلہ دیش کا کوئی تصور نہیں تھا وہاں میں مشرقی پاکستان کے تحفظ کے لیے لڑا اور مجھے اس پر فخر ہے اب بھی مادر وطن نے جان کا نذرانہ مانگا تو میں حاضر ہوں ۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…