پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اگلے دس سال تک ایڑی چوٹی کا زور بھی لگا لو تب بھی ۔۔۔! روسی ماہرین کا بھارت، پاکستان بارے ایسا انکشاف کہ بھارت کی بولتی بند

datetime 19  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) روس سے تعلق رکھنے والے ایک جوہری ماہر کا کہنا ہے کہ اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم بنانے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کے باوجود بھا رت ، پاکستانی میزائل سے بچنے کے لیے مکمل طور پر اپنا دفاع کرنے کے قابل نہیں ہوسکتا۔کارنیگی ماسکو سینٹر کے جوہری عدم پھیلاو¿ پروگرام کے سینئر محقق پیٹر ٹوپیچکانو نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں اور صلاحیتیں بڑھانے کے لیے اگر ہندوستان، آئندہ 10 سال تک بھی بھاری سرمایہ کاری کرتا رہے تب بھی یہ کہنا مشکل ہے کہ وہ کسی تنازع کی صورت میں پاکستان کے ممکنہ حملے سے خود کو محفوظ رکھ پائے گا۔جوہری معاملات میں مہارت رکھنے والے تھنک ٹینک ’اسٹریٹیجک وڑن انسٹیٹیوٹ‘ (ایس آئی وی) کی، جنوبی ایشیا میں جوہری عدم پھیلاو¿ اور اسٹریٹیجک استحکام کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیٹر ٹوپیچکانو نے کہا کہ بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم بنانے کے لیے ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان بڑے پیمانے پر تعاون اور روس سے ’ایس 400‘ ڈیفنس سسٹم حاصل کرنے کی کوششوں کے باوجود، ہندوستان ایسا کوئی بھی سسٹم بنانے سے کوسوں دور ہے جس کی مدد سے وہ پاکستانی میزائل کا موثر طریقے سے دفاع کرسکے۔ہندوستان کے نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کا رکن بننے کے حوالے سے پیٹر ٹوپیچکانو کا کہنا تھا کہ اس کے بعد دنیا کو ہندوستان کے حوالے سے محتاط ہونا ہوگا، ہندوستان کو دی جانے والی جوہری چھوٹ عالمی برادری کے لیے سبق کا ایک اہم حصہ ہے، کیونکہ ہندوستان نے اس کے بدلے میں کچھ خاص نہیں کیا اور نہ ہی اپنی پالیسیاں اور نقطہ نظر بدلا۔اگرچہ پاکستان بھی یہ کہتا رہا ہے کہ وہ بھی نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بننے کا اہل ہے لیکن امریکا، اپنے تحفظات کے باعث، پاکستان کو گروپ میں شامل کرنے کا حامی نظر نہیں آتا۔پیٹر ٹوپیچکانو نے مزید کہا کہ ہندوستان سے دیرینہ اسٹریٹیجک شراکت داری کے باوجود روس، پاکستان اور ہندوستان دونوں سے تعلقات میں فروغ چاہتا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…