پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

سپر پاور کا مزاحیہ فتویٰ، ایران کیلئے روسی ٹینک حرام اور میزائل حلال قرار دے دیے گئے

datetime 19  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(آن لائن)ایران کے متنازع جوہری پروگرام اور ممنوعہ ہتھیاروں کی تیاری کی وجہ سے عائد عالمی اقتصادی پابندیوں کے تنا ظرمیں روس نے تہران کے حوالے سے دوغلی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ ماسکو ایک طرف یہ تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے کہ وہ ایران پرعائد عالمی اقتصادی پابندیوں کی حمایت کرتے ہوئے ان پرعمل درآمد کررہاہے جب کہ دوسری طرف تہران کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی دیے جا رہے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق روسی حکومت نے ایران کو جنگی طیارے اور ٹینک فروخت کرنے سے انکار کردیا ہے تاہم ماسکو کی طرف سے تہران کو “ایس 300” نامی میزائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔خبر رساں ایجنسی “ٹاس” نے روس کی فیلڈرل ملٹری تکنیکی تعاون ایجنسی کے چیئرمین الیکذنڈر فومین کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ماسکو ایران پر عالمی اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے طیارے اور ٹینک تو فروخت نہیں کرے گا تاہم ایس 300 نامی میزائلوں کی فروخت جاری رہے گی۔روسی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کی منسوخی کی صورت میں ماسکو تہران کو جنگی طیارے، ٹینک، غیرمہلک ہتھیار، فضائی آلات، سائبر جنگ کے لیے استعمال ہونے والے آلات اور جنگ کے لیے استعمال ہونے والی کشتیاں اوربحری جہاز بھی فراہم کرنا شروع کردے گا۔ فومین کا کہنا تھا کہ روس نے حسب وعدہ ایران کو “ایس 300” میزائل فروخت کیے ہیں۔ ان میزائلوں کی اگلی قسط بھی جلد ہی جاری کردی جائے گی تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ آیا اب تک وہ اس نوعیت کے کتنے میزائل ایران کو دے چکے ہیں اور مزید کتنے میزائل تہران کو دیے جائیں گے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…