اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

عمرہ ادائیگی کے بعد واپس نہ جانے والوں کے لیے بڑی سزاؤں کا اعلان

datetime 18  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(این این آئی) سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کی خاطر جانے والے زائرین کے لیے نئی پالیسی وضع کردی گئی ہے، نئی پالیسی کے تحت عمرے کی ادائیگی کے بعد مقررہ مدت کے اندر اندر اپنے ملک واپس نہ جانے والے افراد کو 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا دی جا سکے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق عمرے کی ادائیگی کیلیے ا?نیوالے اکثر زائرین رمضان کے دوران غائب ہو جاتے ہیں اور پھر حج کی ادائیگی کے بعد واپس جاتے ہیں، سعودی وزارت حج نے ان افراد کے متعلق یہ پالیسی وضع کی ہے، نئی پالیسی کے تحت عمرے کیلیے آنے والے زائرین کو مقامی افرادکی طرف سے چھپنے میں مدد فراہم کرنے پر انھیں بھی جرمانے کی سزا دی جائے گی۔عرب ٹی وی نے بتایا کہ ایسے عمرہ ٹورز آپریٹرز جن کے ذریعے عمرہ زائرین کو سعودی عرب بھجوایا جاتا ہے ان کی طرف سے کسی قسم کی خلاف وزری پر انھیں بھی ایک لاکھ ریال جرمانہ اور ان کے لائسنس معطل کرنے کے احکام جاری کیے جائیں گے، نئی پالیسی کے تحت جن ٹورز آپریٹرز کے ذریعے عمرہ زائرین گئے ہوں اور ان میں سے کوئی شخص غائب ہوجائے تو فوری طور پر سعودی وزارت حج کے حکام کو مطلع کیا جائے تاکہ ان کے دستاویزات کے ذریعے غائب ہونے والے شخص کو تلاش کیا جا سکے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…