جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

ہلمند میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر خود کش دھماکے میں 4 افراد ہلاک ٗدس زخمی

datetime 14  مئی‬‮  2016 |

کابل(این این آئی ) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر خود کش دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ٗزخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلمند صوبے کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے تصدیق کی کہ حملہ خود کش تھا۔عمر زواک کے مطابق خود کش نے صبح 9 بجے ٹریننگ سینٹر کے باہر خود کو دھماکے سے اڑایا۔صوبائی گورنر کے ترجمان نے ہلاکتوں یا زخمی افراد کی تعداد کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔سیکیورٹی ذرائع سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق حملے 4 افراد ہلاک ہوئے ٗ دھماکے کی شدت سے زد میں آنے والے 10 زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ٗسرکاری ہسپتالوں کے عملے نے بھی 10 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لائے جانے کی تصدیق کی۔طالبان کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔افغان طالبان کی جانب سے مقامی میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ گاڑی میں بارودی مواد بھر کر کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…