انقرہ ( نیوز ڈیسک ) ترکی نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمان کی پھانسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کردیا ۔ جمعرات کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ احتجاجاً بنگلہ دیش سے اپنا سفیر واپس بلا رہے ہیں ۔ اپنے خطاب کے دوران ترکی کے صدر نے یورپی یونین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب تمہارے پھانسی کے خلاف اقدامات کدھر ہیں ۔ مطیع الرحمان کی پھانسی پر یورپی یونین کی جانب سے کوئی آواز نہیں آئی کیونکہ جس شخص کو پھانسی دی گئی ہے وہ ایک مسلمان ہے ۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بنگلہ دیش میں ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان کو پھانسی دیدی گئی تھی ۔
ترکی کا مطیع الرحمان کی پھانسی پرشدید احتجاج ، بنگلہ دیش سے سفیر واپس بلانے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
مشہور بھارتی اداکارہ ٹریفک کے المناک حادثے میں چل بسیں
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
گھریلو صارفین کیلئے گیس فراہمی کے شیڈول کا اعلان
-
ایران نے اسرائیل پرداغے جانے والے میزائلوں پر تھینک یو پیپلز آف پاکستان لکھ دیا
-
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان جاری تنازع نے نیا رخ اختیار کرلیا
-
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ۔۔۔اوگرا کا مؤقف بھی آ گیا
-
شاپنگ مالز اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند ! تاجر برادری کا بڑا اعلان
-
عوام کو سستے پیٹرول کی فراہمی ! حکومت کا 24 ہزار فونز خریدنے کا اعلان
-
’’ایران نے ہمیں ایک تحفہ دیا ہے اور یہ تحفہ آج پہنچ گیا ہے:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیا سے گفتگو
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
محلے دار نے بھتیجے کے گھر آئی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا



















































