لندن(این این آئی)وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسلمان رہنما امام سلیمان سے معافی مانگ لی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے سلیمان غنی پرداعش کی حمایت کاالزام لگایا تھا۔برطانیہ میں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسلمان رہنما امام سلیمان غنی سے معافی اس وقت مانگی ہے جب امام کا تعلق کنزرویٹو پارٹی سے ثابت ہوگیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے الزام لگنے کے بعد امام سلیمان نے ڈیوڈکیمرون سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کیاتھا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کا کہا تھا،تاہم برطانوی قوانین کی رو سےرکن پارلیمنٹ کے خلاف کاروائی نہ کیے جانے کے بعد وہ کاروائی نہیں کرسکے تھے۔اس سےقبل برطانوی وزیردفاع مائیکل فالن بھی اپنےاسی الزام پر مسلمان رہنما سے معافی مانگ چکے ہیں۔