ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب میں پہلی بار انوکھا اقدام،شاہی فرمان جاری،شہریوں کا خیر مقدم

datetime 8  مئی‬‮  2016 |

الریاض(این این آئی)خام الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے تازہ شاہی فرمان کے تحت نہ صرف کابینہ میں غیر معمولی رد وبدل کیا گیا ہے بلکہ ملک میں پہلی بار تفریح عامہ کے ادارے کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہی فرمان کے تحت سابق وزیر صحت حمد بن عقیل الخطیب کو تفریح عامہ کے ادارے کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔شاہی فرمان کے مطابق یہ ادارہ ملک میں تفریح سے متعلق تمام امور کی نگرانی کرے گا۔ ادارے کا ایک بورڈ آف ڈائریکٹر قائم کیا جائے گا جس کے سربراہ کا انتخاب خود سعودی فرمانروا کریں گے۔شاہی فرمان کے تحت ملک میں تفریح عامہ کے ادارے کیقیام پر سوشل میڈیا پر مثبت رد عمل سامنے آیا ہے اور شہریوں نے شاہ سلمان کے اس فیصلے کی غیر معمولی تحسین کی ہے۔خیال رہے کہ شاہی فرمان کے تحت احمد عقیل الخطیب کو شاہی دیوان کے مشیر کے عہدے سے ہٹا کر کابینہ سیکرٹریٹ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ انہں ایک وزیر کے مساوی مراعات اور حقوق حاصل ہیں۔ وہ ماضی میں سعودی عرب کے وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…