تہران(نیوزڈیسک)ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے نائب کمان دار جنرل حسین سلامی نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا اور اس کے اتحادیوں نے اسلامی جمہوریہ کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھا تو ان کے لیے آبنائے ہ±رمز کو بند کر دیا جائے گا۔جنرل حسین سلامی نے سرکاری ٹیلی ویڑن سے نشر ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ ”امریکیوں کو حالیہ تاریخی سچائیوں سے سبق سیکھنا چاہیے”۔وہ غالباً جنوری میں دس امریکی سیلروں کی ایران کے پانیوں میں گرفتاری کا حوالہ دے رہے تھے۔ان سیلروں کو ایک دن کے بعد ہی رہا کردیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ”اگر امریکی اور ان کے اتحادی آبنائے ہ±رمز سے گزرنا چاہتے ہیں اور ہمیں دھمکیاں بھی دیتے ہیں تو ہم کسی کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے”۔انھوں نے مزید کہا کہ ”امریکی دنیا کے کسی حصے کو محفوظ نہیں بنا سکتے ہیں”۔بحرین میں امریکا کے پانچویں بحری بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ رک چرنٹزر نے اس دھمکی آمیز بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ ”امریکی سیلروں نے بین الاقوامی قانون اور پیشہ ورانہ میری ٹائم معیارات کے مطابق خلیج فارس کے خطے میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ”ہم چوکس ہیں اور اپنے دفاع کا پیدائشی حق رکھتے ہیں”۔امریکی بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کا قریباً روزانہ ہی ایرانی بحریہ کے جہازوں سے سامنا ہوتا ہے۔جنوری میں ایران کے ایک بغیر پائیلٹ طیارے نے امریکا کے طیارہ بردار جہاز کے بالکل قریب سے پرواز کی تھی۔امریکی بحریہ کے ریکارڈ کے مطابق 2014 کے بعد اس طرح کا یہ پہلا واقعہ تھا۔امریکا نے دسمبر میں اپنے ایک جنگی بحری جہاز اور تجارتی بحری جہازوں کے نزدیک ایران کے راکٹ کے ایک تجربے پر بھی کڑی تنقید کی تھی اور اس کو انتہائی اشتعال انگیز کارروائی قرار دیا تھا۔ایران کا اس کے ردعمل میں کہنا تھا کہ اس کو آبنائے ہ±رمز اور خلیج میں کہیں بھی فوجی مشقیں کرنے کا حق حاصل ہے۔اس نے فروری 2015میں امریکا کے ایک طیارہ بردار جہاز کی ہو بہو نقل کو آبنائے ہرمز میں نشانہ بنایا تھا اور اس کو ڈبو دیا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ وہ ایسے ”خودکش ڈرونز” کا تجربہ کررہا تھا جو جہازوں کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا



















































