انقرہ(نیوزڈیسک) ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم احمد داؤد اولْو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس کی وجہ اْن کے اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے درمیان طاقت کی کشمکش بتائی جا رہی ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق ابھی اْنہوں نے اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے حکمران پارٹی اے کے پی نے داؤد اولْو کی مرضی کے خلاف چیئرمین کے اختیارات محدود کر دیے تھے۔ اس اقدام کو پارٹی اور حکومت کے سربراہ داؤد اولْو کے لیے شکست کے مترادف قرار دیا جا رہا تھا۔ داؤد اولْو دو سال قبل ایردوآن کے صدر بن جانے کے بعد اْن کی جگہ اے کے پی کے چیئرمین بنے تھے تاہم درحقیقت حکومت اور جماعت میں اب بھی ایردوآن کو ہی غلبہ حاصل ہے۔
ترکی میں اقتدار کی کشمکش، وزیر اعظم کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































