لاہور(نیوز ڈیسک )برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر جان ٹکنوٹ نے کہاہے کہ پاکستان تیزی سے پھیلتی ہوئی بڑی مارکیٹ ہے۔ برطانوی تاجر اس کی اہمیت سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور پاکستانی تاجروں کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین امجد علی جاوا‘ میاں عبدالرزاق‘ ڈاکٹر قراۃ العین‘ میاں زاہد جاوید اور سابق نائب صدر فیصل اقبال شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں‘ ہمیں آئیڈیاز دیں‘ پراجیکٹس دیں جن کی تکمیل کے لیے ہم بھرپور تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کے حالات میں بہت بہتری آئی ہے جو خوش آئند ہے‘ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات ہیں جنہیں مزید بامعنی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے برٹش بزنس سنٹرز قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر الماس حیدر نے کہا کہ پاکستان کاروبار کرنے کے لیے بہترین جگہ ہے‘ برطانوی تاجروں کو آگے آنا اور یہاں موجود تجارتی مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بڑا تجارتی حصے دار ہونے کی وجہ سے پاکستان برطانیہ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ دوطرفہ تجارت کا حجم بتدریج بڑھ رہا ہے۔ 2013سے 2014کے دوران باہمی تجارت کا حجم 1.98ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.26ارب ڈالر ہوگیا جس میں مزید اضافے کی گنجائش ہے۔
پاکستان منصوبوں سے آگاہ کرے ، ہم مکمل کرینگے ، برطانوی ہائی کمشنر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
امریکا نے ورک ویزا دینے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا
-
راولپنڈی،شادی کا جھانسہ دیکرخاتون سے3سال تک جنسی زیادتی، حمل ضائع کروانے کے بعد قتل کی دھمکیاں















































