تہران (نیوزڈیسک) ایران نے تسلیم کیا ہے کہ شام میں حکومت مخالف باغی گروپوں سے لڑنے کے لیے پاسداران انقلاب کے فوجی افسران اور جوانوں کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس کے دستے بھی دمشق بھجوائے گئے ہیں۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں بری فوج کے معاون رابطہ کار امیرعلی آراستہ نے کہاکہ ایران نے اسپیشل کمانڈو یونٹ کے اہلکار اور ایلیٹ فورس کے دستے شام بھجوائے ہیں جو شامی فوج اور اس کی حامی ملیشیا کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ایران کی جانب سے بری فوج کے زیرانتظام بریگیڈ 65 کے کمانڈوز اور ایلیٹ فورس کی دیگر یونٹوں کے افسر اور سپاہی شام میں بھجوائے ہیں جو دمشق میں سرکاری فوج کی مشاورتی رہ نمائی کا کام کررہے ہیں۔خیال رہے کہ ایران میں ایلیٹ فورس کے بھجوائے جانے کا تازہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب تہران کو گذشتہ دو روز کے دوران شام سے اپنے متعدد فوجی افسروں اور جوانوں کی لاشوں کیتحفے بھجوائے گئے ہیں۔ حال ہی میں شام میں ہلاک ہونے والے ایرانی فوجی افسروں کی شناخت پاسداران انقلاب کیبیرون ملک گروپ 24 کے سربراہ کرنل ماشاء4 اللہ شمسیہ، اصطبھان شہر سے تعلق رکھنے والے محسن الہی، سعید مسافر اور جمال رضی کے ناموں سے کی گئی ہے۔ادھر ایرانی مسلح افواج کی ترجمان ویب سائیٹ ’’دفاع پریس‘‘ کی جانب سے شام میں لڑنے والے ایرانی حمایت یافتہ گوریلا عسکری گروپ ’’فاطمیون‘‘ کے جنگجوؤں کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔ ویب سائیٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب شام میں جنگجوؤں کو باغیوں سے لڑنے کی باضابطہ تربیت فراہم کرتے ہیں۔
ایران نے شام میں ایلیٹ فورس بھجوانے کا اعتراف کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی



















































