غزہ(نیوزڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر گذشتہ 10 سال سے اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں کے نتیجے میں دیگر شعبہ ہائے زندگی کے ساتھ تعلیم کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی معاشی پابندیوں کے باعث غزہ کی پٹی میں 50 اسکولوں میں تدریسی کام کا آغاز نہیں کیا جاسکا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی سیکرٹری تعلیم انور البرعاوی نے حکومتی عہدیداروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی میں عاید اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں محکمہ تعلیم براہ راست متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے 50 اسکولوں کو تعلیمی اور تدریسی امور کے لیے تیار نہیں کیا جاسکا ہے۔فلسطینی سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ حکومت نے عرب ممالک اور امدادی دینے والے عالمی اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غزہ میں تعلیمی اور تدریسی امور کے معاونت کے لیے اضافہ امداد مہیا کریں اور اسرائیل کی جانب سے عاید اقتصادی پابندیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے صہیونی ریاست پر دباو¿ ڈالیں۔البرعاوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ کی پٹی میں اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں ہرسال ہزاروں کی تعداد میں نئے طلبائ داخلہ لیتے ہیں۔ پہلے سے موجود اسکولوں میں جگہ تنگ پڑنے کے باعث نئے اسکولوں کے قیام کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ فلسطینی محکمہ تعلیم نے اپنی مدد آپ کے تحت غزہ میں 50 نئے پرائمری اور مڈل اسکول قائم کرنے کے لیے کوششیں شروع کی تھیں مگراسرائیلی حکومت کی طرف سے عاید کردہ ناروا پابندیوں کے باعث اسکولوں کے قیام اور ان کی تیاری کے مراحل مکمل نہیں ہوسکے ہیں۔
اسرائیلی پابندیاں، غزہ کے 50 اسکولوں میں تدریسی عمل بحال نہ ہوسکا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ



















































