واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ ترک صدر طیب اوردگان کا میڈیا کے ساتھ رویہ اور شام کی جنگ میں پالیسی ترکی کو مشکلات کی طرف لے جا رہا ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ ترکی کے صدر طیب اوردگان کا میڈیا کے ساتھ سخت رویہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں جس سے انہیں سخت پریشانی ہے کیوں کہ اس سے ترکی مشکلات میں گھر سکتا ہے اور اگر حکومت کا رویہ یہی رہا تو انہیں مستقبل میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ان کیمرا ملاقات میں ترک صدر کو اس سے متعلق اپنے خدشات سے ا?گاہ کردیا تھا۔واضح رہے کہ ترکی اور امریکا نیٹو ممالک کے اتحاد کا اہم حصہ ہیں اور داعش کے خلاف جنگ میں ایک ساتھ حصہ لے رہے ہیں لیکن گزشتہ دنوں شام میں کرد جنگجوو¿ں پر ترک فوج کے حملوں پر امریکا نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا لیکن ترکی کا کہنا تھا کہ یہ کرد ترکی میں موجود دہشت گرد کردوں کو مدد فراہم کرتے ہیں اور انہیں امریکا بھی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔
بدلتاہے رنگ آسمان کیسے کیسے۔۔! اوباما کی ترکی کو دھمکیاں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
محمد عباس کو کیوں ڈراپ کیا گیا؟ بابر اعظم نے وجہ بتادی
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ



















































