بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلپائن کی سمندری حدودسے انڈونیشیاءکا بحری جہاز کا اغوا

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ(نیوزڈیسک)فلپائن کی سمندری حدودسے انڈونیشیاکا بحری جہاز اغواءکرلیاگیا،جہاز پر سواردس انڈونیشی باشندوں کوبھی یرغمال بنالیاگیا ہے جبکہ اغواءکارتاوان کا مطالبہ کررہے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ فلپائنی سمندری حدود میں ایک مال بردار بحری جہاز کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا ہے، اِس جہاز پر سوار دس انڈونیشی باشندوں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ جکارتہ کی وزارت خارجہ کے مطابق بحری جہاز کے مالک کو عسکریت پسند ابو سیاف گروپ کی جانب سے دو مرتبہ ٹیلیفون کیا جا چکا ہے اور وہ تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اولین ترجیح دس انڈونیشی باشندوں کی محفوظ بازیابی ہے۔ بحری جہاز کی مالک کمپنی نے مغویوں کے خاندانوں کو بھی اِس واقعہ کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔ ابو سیاف گروپ کو امریکا اور فلپائن نے دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…