جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

فائرنگ کی اطلاعات کے بعد واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس اور کانگریس لاک ڈاؤن

datetime 29  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کی متعدد اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں یو ایس سٹیٹ کیپٹل میں فائرنگ کی آواز سنی گئی جس کے بعد وائٹ ہاؤس اور کانگریس کو بند کر دیا گیا اور واشنگٹن میں پولیس نے یہ اعلان کروا دیا ہے کہ نزدیکی علاقوں میں موجود سرکاری ملازمین اور لوگ محفوظ جگہوں پر منتقل ہو جائیں۔
واشنگٹن میں یو ایس کیپیٹل پر حملے کی اطلاعات، تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں یو ایس کیپٹل میں واقع وزیٹر سنٹر میں فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد واشنگٹن میں ہائی الرٹ ہوگیا ہے سیکورٹی اداروں کے اہلکار وں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ،فائرنگ کے واقعہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے ،کیپیٹل کے ورکرز نے بتایا ہے کہ سیکورٹی وارننگ کی وجہ سے سٹاف ممبرز کو بذریعہ ای میل آگاہ کیاگیا ہے کہ وہ باہر نہ نکلیں اور نہ ہی کیپیٹل میں واقع کسی بلڈنگ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کریں یہاں تک کہ اگر آپ گردونواح میں بھی کہیں موجود ہے تو محفوظ مقام پر چھپنے کی کوشش کریں ، اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے کو پکڑ لیاگیا ہے جبکہ ایک پولیس آفیسر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔جبکہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس اور کانگریس کو بند کردیاگیا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کیپٹل بلڈنگ کو ٹارگٹ کیاگیا ہے گزشتہ مئی میں میموریل ڈے ویک اینڈ پر بھی بم سکواڈ نے پریشر ککر بم کار پارکنگ کے نزدیک برآمد کیا تھا ،واضح رہے کہ 2013 ءمیں بوسٹنگ میراتھن پر ہونے والے حملے میں بھی دو پریشر ککر بم استعمال کئے گئے تھے اس حملے میں تین افرادہلاک جبکہ 260 زخمی ہوئے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…