جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

مسلمانوں اور ان کے امریکہ آنے پر تحفظات ہیں، ڈونلڈٹرمپ

datetime 23  مارچ‬‮  2016 |

نیویارک (نیوزڈیسک) مسلمانوں اور ان کے امریکہ آنے پر تحفظات ہیں۔ یہ بات امریکا میں صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں مسلمانوں اور انکے امریکا آنے پر تحفظات ہیں۔ ری پبلکن رہنما ٹیڈ کروزنے بھی مسلم آبادی والے علاقوں کی پیٹرولنگ کامطالبہ کردیا۔ جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز نے ٹیڈ کروز کے بیان کی مذمت کی ہے۔امریکا میں صدارتی امیدوار کے ری پبلکن خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ ایک دفعہ پھر مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے لگے،برسلزحملوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مزید ورلڈ ٹریڈ سینٹرز جیسے مقامات یا پینٹاگان پرطیاروں کے حملے جیسے واقعات برداشت نہیں کرے گا۔امریکی انتظامیہ کو بہت محتاط ہوکردیکھنا ہوگاکہ کون امریکا آرہا ہے۔ انہوں نے مزید آگے بڑھ کر یہ بھی کہا کہ امریکی حکومت کو مساجد پر نظر رکھنی اور انکی نگرانی کرنی ہوگی۔ری پبلکن رہنما ٹیڈ کروز بھی ٹرمپ کے رنگ میں رنگ گئے ہیں اور لگے ہاتھوں انہوں نے بھی مسلم آبادی کے حامل علاقوں کی پیٹرولنگ اور انہیں محفوظ بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔دوسری جانب صدارتی امیدواربننے کی ڈیموکریٹ خواہشمند ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز نے ری پبلکن رہنماوں کے بیانات پر کڑی تنقید کی ہے۔ ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ یہ امریکی مسلمانوں کا بھی ملک ہے۔ برنی سینڈر نے کہا کہ کسی بھی مذہبی گروہ کو تنہا کیا جانا غیرآئینی اورغلط ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…