جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

بی جے پی کے انتہا پسند آپے سے باہر، اسد الدین اویسی کو غدار قرار دیدیا

datetime 17  مارچ‬‮  2016 |

نےو دہلی (نیوز ڈیسک)بھارت کی حکمران پارٹی بی جے پی ایک بار پھر انتہا پسندی پر اتر آئی۔ اتر پردیش کے رہنما شائم پرکاش دیویدی نے بھارت ماتا کی جے نہ بولنے پر اسد الدین اویسی کو غدار قرار دے دیا۔ اسد الدین اویسی کی زبان کاٹنے والے کو ایک کروڑ انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ بھارت ان دنوں انتہا پسندوں کے گھیرے میں ہے۔ حکمران پارٹی بی جے پی انتہا پسندی کو فروغ دینے میں سب سے آگے ہیں۔ بی جے پی اتر پردیش کے رہنما شائم پرکاش دیویدی نے بھارت ماتا کی جے نہ بولنے پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کو غدار قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ بھارت ماتا کی جے نہ بولنے والوں کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ اسد الدین اویسی کی زبان کاٹنے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسد الدین اویسی نے بھارت ماتا کی جے نہ بولنے کا اعلان کیا تھا۔ ادھر مہارشٹرا اسمبلی نے بھارت ماتا کی جے نہ بولنے کے معاملے پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی سے تعلق رکھنے والے وارث پٹھان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…