پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

دہشت گردوں نے اخبارات میں اشتہار دیکر نام تبدیل کرنا شروع کر دیا

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)دہشت گردوں نے اخبارات میں اشتہار دیکر نام تبدیل کرنا شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے تخریب کاری کی وارداتوں کیلئے آسان طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ دہشت گرد اخبارات میں نام تبدیل کرنے کا اشتہار دیکر نیا شناختی کارڈ بناتے ہیں ۔ گرفتار دہشتگرد اور کالعدم لشکر جھنگوی سندھ کے امیر عطاالرحمان عرف نعیم بخاری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کےلئے 12 اکتوبر سال 2014 میں اخبار میں نام تبدیلی کا اشتہار دیا اور 6 نومبر کا نادرا سے با آسانی نیا شناختی کارڈ حاصل کر لیا۔اشتہار کے مطابق عطالرحمان بخاری نے نام تبدیل کر کے غلام محمد ولد فقیر محمد درج کرایا۔ دیئے گئے اشتہار میں عطاالرحمان عرف نعیم بخاری کا شناختی کارڈ نمبر یکساں رہا۔ نام تبدیلی کے بعد مطلوب ترین دہشتگرد با آسانی کراچی آتا جاتا رہا۔ عطا الرحمان عرف نعیم بخاری کی گرفتاری پر 2 کروڑ روپے انعام مقرر تھا۔دہشت گرد شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم، جسٹس مقبول باقر پر بم حملوں سمیت تخریب کاری کی مختلف وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھوکا دینے میں ناکام رہا اور اسے گرفتار کر لیا گیا گرفتاری فروری 2016 میں ظاہر کی گئی۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…