بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شام سے روسی افواج کی واپسی کا عمل شروع

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوز ڈیسک) روس نے شام سے اپنی افواج نکالنا شروع کردی جب کہ فوجی ساز و سامان اور جنگی طیارے ایئربیس پر واپسی کے لئے تیار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ صدرولادی میر پیوٹن کی جانب سے فوجیں واپس بلائے جانے کے اعلان کے بعد شام سے فوجیں نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا جب کہ فوجی ساز و سامان اور جنگی طیارے ایئربیس پر جمع کرلئے گئے ہیں۔روس کی جانب سے اب تک یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ شام سے کتنے جنگی طیارے اور کتنے فوجیوں کو واپس بلایا جائے گا تاہم روسی صدر پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ شام میں موجود اپنی ایئربیس برقرار رکھی جائیں گی اورکچھ فوجی وہاں موجود رہیں گی۔دوسری جانب شام میں موجود روسی فوجیوں کی تعداد سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں جب کہ امریکا کا کہنا ہے کہ شام میں 3 ہزارسے 6 ہزار روسی فوجی موجود ہیں جو فضائی کارروائی کے ساتھ زمینی کارروائیوں میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔واضح رہے کہ شام کی صورتحال پر سوئٹزرلینڈ میں شروع ہونے والے مذاکرات کے بعد روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے حیران کن طور پراچانک شام سے اپنی افواج نکالنے کا اعلان کیا تھا جب کہ 30 ستمبر 2015 سے روس نے شام کی خانہ جنگی میں مداخلت کرتے ہوئے اپنی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…