پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

ایران کیخلاف کارروائی کیلئے اقوام متحدہ پر دباﺅ جاری رکھیںگے, امریکا

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ وہ حالیہ میزائل تجربات پر ایران کے خلاف کارروائی کے لیے اقوام متحدہ پر دباﺅ جاری رکھے گا ۔روس نے سلامتی کونسل میں میزائل تجربات پر ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت کردی۔ وائٹ ہاﺅس کا کہنا کہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں خارج از امکان نہیں۔امریکا کی درخواست پر ایران کے میزائل تجربات کے معاملے پر غور کےلئے سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران روسی سفیروٹالی چکرین نے کہا کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربات اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں ۔اجلاس کے بعد امریکی سفیر سمانتھا پاور نے روس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماسکو کی مخالفت کے باوجود امریکا ایران کے خلاف کارروائی کے لیے اقوام متحدہ پر دباﺅ ڈالتا رہے گا ادھر وائٹ ہاﺅس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنا خارج از امکان نہیں۔ ایران کے میزائل تجربات کے معاملے پر امریکا دیگر ممالک کے ساتھ مشاورت کر رہا ہے۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…