جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ ‘ ارب پتی کر س کرسٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا

datetime 27  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست نیوجرسی کے گورنر کرس کرسٹی نے صدارتی انتخاب میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔کرس کرسٹی ابتدا میں خود بھی اس سلسلے میں امیدوار تھے لیکن انھوں نے اعدادوشمار کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے کے بعد دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایک پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ ’میں خوش ہوں کہ میں ٹرمپ کی ٹیم میں ہوں اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔‘انھوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل میں ہی ریپبلکن پارٹی کے پاس وائٹ ہاو¿س تک پہنچنے کا بہترین موقع ہے۔کرس کرسٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیڈ کروز اور مارک روبیو جیسے جونیئر سینیٹ ابھی اس عہدے کے لیے ’تیار نہیں ہیں۔‘کرسٹی نے ٹرمپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ میں سیاست کرنے کے طریقوں کی کتاب از سرِ نو تحریر کر رہے ہیں کیونکہ وہ ایسی طاقتور قیادت فراہم کر رہے ہیں جس کا دارومدار ’سٹیٹس کو‘ پر نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں اب سے نومبر کے درمیان ڈونلڈ کی حمایت میں تمام ممکن اقدامات کروں گا تاکہ ان کی مہم جو پہلے ہی عمدہ ہے مزید بہتر ہو جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…