ریاض (نیوزڈیسک) سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے غیر ملکیوں کی سہولت کے لئے اہم اقدام کرتے ہوئے ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ مملکت میں واپسی کے خواہشمند افراد اور ان کے اہلخانہ اپنے ایکسپائر ہونے والے ری انٹری ویزہ کی تجدید اپنے ملک میں ہی کرواسکتے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق وزارت خارجہ کے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ واپسی کے خواہشمند غیر ملکی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ری انٹری ویزہ کی تجدید کے لئے سعودی سفارتخانے کے کونسلر ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ یہ سہولت سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ملازمین کے لئے بھی دستیاب ہوگی۔
ویزہ کی تجدید کے لئے ضروری ہوگا کہ درخواست گزار نے اپنے وطن میں سات ماہ سے زائد قیام نہ کیا ہو، جبکہ اس کے اہلخانہ کے قیام کو ایک سال سے زائد مدت نہ ہوئی ہو۔ ملازمین کے لئے ضروری ہو گا کہ وہ تجدید کے لئے اپنی کمپنی کی طرف سے جاری کیا گیا لیٹر پیش کریں، جس کی وزارت خارجہ اور کاﺅنسل آف سعودی چیمبرز کی طرف سے تصدیق کی گئی ہو۔ درخواست کے ساتھ اقامتی پرمٹ، جسے پہلے اقامہ اور اب مقیم کہا جاتا ہے، کی نقل بھی درکار ہو گی۔ وزارت کا کہنا ہے کہ مخصوص حالات میں گھریلو ملازمین کے ری انٹری ویزہ کی تجدید بھی ممکن ہے۔
سعودی عرب میں رہنے والے غیرملکیوں کے بڑااعلان ہوگیا
19
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں