اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاون، 15 فلسطینی گرفتار

datetime 19  دسمبر‬‮  2015 |

رام اللہ(نیوز ڈیسک)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں میں کم سے کم 15فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے کریک ڈاو¿ن میں حراست میں لیے گئے 10 فلسطینیوں پر اسرائیل کے خلاف احتجاجی میں مظاہرے منظم کرنے کا الزام عائد کیاگیا ہے اور انہیں اسی الزام میں حراستی مراکز منتقل کیا گیا ہے۔بیت المقدس کے قلندیا پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران دو فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ قابض فوجیوں نے تلاشی کے دوران شہریوں کے گھروں میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی۔ قابض فوجیوں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں کو بھی حملوں کا نشانہ بنایا۔مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں تلاشی کے دوران دو فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں پر آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد دن گٹھنے سے بھی متاثر ہوئے ہیں۔بیت لحم میں تلاشی کے دوران 19 سالہ ابراہیم حمدان جبرین اور 22 سالہ عوض محمود عساکرہ کو حراست میں لیا گیا۔ اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے ایک مقامی مسجد پربھی دھاوا بولا اور اور مسجد کی بے حرمتی کی۔رام اللہ میں اورالبیرہ میں اسرائیلی فوج کی تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق الخلیل شہر میں تلاشی کے دوران یطا قصبے سیچار شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ الخلیل کے بنی نعیم اور اذنا قصبوں میں بھی تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار کیے جانے والے شہریوں میں سے دوکی شناخت لوئی سامی شاکر طمیزہ اور حمزہ عیسیٰ برکات کے ناموں سے کی گئی ہے



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…