اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

اہم مسلمان ملک کے اسرائیل سے تعلقات بحال ،اسرائیلی اعلی عہدیدارنے رازفاش کردیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2015 |

تل ابیب (نیوزڈیسک)ایک اسرائیلی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور ترکی میں تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اْس وقت خراب ہوئے تھے جب 2010 میں اسرائیل بحریہ نے غزہ کے محاصرے کے دوران ترکی کی جانب سے آنے والے امدادی جہاز پر حملہ کر دیا تھا۔حملے میں دس ترک امدای کارکن ہلاک ہوئے تھے۔نام ظاہر نہ کرنے والے اہلکار نے بتایا کہ معاہدے کے تحت اسرائیل حملے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندان کو معاوضہ دے گا، جبکہ بدلے میں ترکی اسرائیل پر لگائے گئے تمام الزامات سے دستبردار ہو جائے گا۔دونوں ممالک کی جانب سے معاہدے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔اطلاعات ہیں کہ اسرائیل اور ترکی کے سینئیر حکام نے سوئٹزرلینڈ میں کیے گئے مذاکرات میں اِس معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔اسرائیلی اہلکار کے مطابق معاہدے میں اِس نکتے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ دوبارہ سے سفیروں کا تبادلہ کیا جائے گا۔اسرائیلی اہلکار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل سے ترکی تک قدرتی گیس پائپ لائن بچھانے پر بھی مذاکرات کیے جائیں گے۔ترک فوجیوں کی جانب سے روس کا جنگی جہاز مار گرانے کے باعث اِس وقت ترکی کے گیس مہیا کرنے والے بڑے ملک روس کے ساتھ تعلقات خراب ہیں۔اسرائیل اور ترکی اْس وقت تک مضبوط اتحادی تھے، جب تک اس بحری جہاز پر حملہ نہیں ہوا تھا جو غزہ کے گرد قائم اسرائیلی محاصرہ توڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔اسرائیل نے 2007 سے غزہ پر سمندری پابندیاں سخت کر رکھی ہیں، جو بعد میں ناکہ بندی میں بدل گئی تھیں۔تل ابیب (این این آئی)ایک اسرائیلی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور ترکی میں تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ابتدائی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اْس وقت خراب ہوئے تھے جب 2010 میں اسرائیل بحریہ نے غزہ کے محاصرے کے دوران ترکی کی جانب سے آنے والے امدادی جہاز پر حملہ کر دیا تھا۔حملے میں دس ترک امدای کارکن ہلاک ہوئے تھے۔نام ظاہر نہ کرنے والے اہلکار نے بتایا کہ معاہدے کے تحت اسرائیل حملے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندان کو معاوضہ دے گا، جبکہ بدلے میں ترکی اسرائیل پر لگائے گئے تمام الزامات سے دستبردار ہو جائے گا۔دونوں ممالک کی جانب سے معاہدے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔اطلاعات ہیں کہ اسرائیل اور ترکی کے سینئیر حکام نے سوئٹزرلینڈ میں کیے گئے مذاکرات میں اِس معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔اسرائیلی اہلکار کے مطابق معاہدے میں اِس نکتے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ دوبارہ سے سفیروں کا تبادلہ کیا جائے گا۔اسرائیلی اہلکار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل سے ترکی تک قدرتی گیس پائپ لائن بچھانے پر بھی مذاکرات کیے جائیں گے۔ترک فوجیوں کی جانب سے روس کا جنگی جہاز مار گرانے کے باعث اِس وقت ترکی کے گیس مہیا کرنے والے بڑے ملک روس کے ساتھ تعلقات خراب ہیں۔اسرائیل اور ترکی اْس وقت تک مضبوط اتحادی تھے، جب تک اس بحری جہاز پر حملہ نہیں ہوا تھا جو غزہ کے گرد قائم اسرائیلی محاصرہ توڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔اسرائیل نے 2007 سے غزہ پر سمندری پابندیاں سخت کر رکھی ہیں، جو بعد میں ناکہ بندی میں بدل گئی تھیں۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…