اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت سمندرپرسڑک بنائے گا،کتناخرچ اورکس ملک میں جائے گی ؟مودی کامنصوبہ لیک ہوگیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2015 |

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے سری لنکا کولبھانے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان بحر ہند میں ایک پل اور سرنگ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی یونین وزیر نیتن گڈکری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ پل اور ٹنل کے ان منصوبوں پر 2کھرب 24ارب بھارتی روپے( تقریباً 500کھرب پاکستانی روپے) لاگت آئے گی اور اس کے لیے ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک سرمایہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔نیتن گڈکری کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کے حوالے سے سری لنکن وزیراعظم کے دورہ بھارت کے دوران بھی بات ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت کو خطے کے دیگر ممالک سے جوڑنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان سے بھی سڑکوں اور ہائی ویز کی تعمیر کے معاہدے بھی کیے جا چکے ہیں۔ ہم سارک اور آسیان ممالک کو سڑکوں کے ذریعے بھارت سے منسلک کرنا چاہتے ہیں تاکہ باہمی تجارت کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے بتایا کہ سری لنکا کو بھارت سے جوڑے کے لیے بنائے جانے والے پل پر عام شہریوں اور تجارتی ٹرانسپورٹ کے لیے الگ سڑکیں بنائی جائیں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت نے سری لنکاکوپاکستان سے جنگی جہازخریدنے پرتنقید کانشانہ بنایاتھااورنیپال میں زلزلہ آنے پربھارتی میڈیانے یہ پروپیگنڈہ کیاتھاکہ پاکستان نیپال میں گائے کاگوشت وہاں کے شہریوں کوکھلارہاہے کیونکہ نیپال کی اکثریتی آبادی ہندﺅہے ۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…