پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

روس اور ترکی میں طبل جنگ بج گیا ، کھلم کھلا چیلنج دیدیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (نیوز ڈیسک)ماضی کے دوست ممالک روس اور ترکی کے درمیان طیارہ مار گرائے جانے سے پید اہونیوالی کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، اگر چہ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کیساتھ جنگ نہ کرنے کا کہا گیاتھا لیکن اب اس کا سنجیدہ خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔ روس کے صدر نے کھلا چیلنج دیا کہ ترکی اب شامی فضائی حدود میں داخل ہوکر رکھائے ۔ ان کے بقول روس کی جانب سے شام میں ایئر ڈیفنس میزائل نصب کرنے کامقصد ترکی کے جنگی جہازوں کی جانب سے شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو روکناہے ۔دارالحکومت ماسکو میں اپنے سالانہ خطاب کے دوران پیوٹن نے ایک بار پھر ترک حکومت پر کڑی تنقید کرکے ماحول گرما دیا ۔ انہوں نے کہا کہ شام میں روسی طیارہ مار گرانا ترکی کا جارحانہ اقدام تھا لیکن ہم بھاگنے والے نہیں ۔واضح رہے کہ ترکی صدر رجب طیب ایردوغان روسی طیارہ گرانے پر افسوس کا اظہار کرچکے ہیں ۔ تاہم ماسکو کی جانب سے ترکی کیخلاف مسلسل اقدامات کے بعد ایک روز قبل ترک وزیرخارجہ نے بیان دیا تھا کہ روس کے معاملے میں ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہاہے ۔ دنیا کے سب سے زیادہ بااثر شخص قرار دیے جانیوالے پیوٹن کا جمعرات کواپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ترکی نے امریکیوں کے تلوے چاٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ وہاں آہستہ آہستہ اسلامائزیشن آرہی ہے اور اتاترک اپنی قبر میں لوٹ رہے ہوں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…