اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

داعش نے بھی جدید ٹیکالوجی اپنالی ،افغانستان میں اہم ادارہ قائم کرنے کافیصلہ

datetime 17  دسمبر‬‮  2015 |

کابل(نیوزڈیسک)دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے اپنی تنظیم میں بھرتیاں بڑھانے کے لیے ایک نئے ریڈیو سٹیشن کا آغاز کیا ہے،ریڈیوسٹیشن کی آوازصوبہ ننگر ہار کے تمام شہروں میں سنی جاسکتی ہے اور شدت پسند تنظیم اپنی نشریات میں حکومت مخالف بیان جاری کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھرتی ہونے پر زور دے رہی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ ننگرہار میں مقامی کونسل کے ارکان نے جمعرات کو فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایاکل شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے تنظیم میں مزید بھرتیوں کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش میں ملک کی مشرق میں ایک ریڈیو سٹیشن کا آغاز کیا ہے۔صوبہ ننگرہار میں مقامی کونسل کے ارکان کا کہنا تھادولت اسلامیہ ایک ایف ایم ریڈیو سٹیشن کے ذریعے اپنی نشریات جاری کر رہی ہے اور پورے علاقے میں سنائی دے رہی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ شدت پسند تنظیم اپنی نشریات میں حکومت مخالف بیان جاری کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھرتی ہونے پر زور دے رہی ہے۔دولت اسلامیہ مشرقی افغانستان کے اْن علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر کے زور پکڑ رہی ہے جو ایک وقت میں طالبان کے زیر قبضہ علاقے تھے۔دولت اسلامیہ کی ریڈیو نشریات شام میں دو گھنٹوں کے لیے صوبوں کنڑ اور ننگرہار کے متعددحصوں میں سنی جا سکتی ہے۔اپنی نشریات میں دولت اسلامیہ کے جنگجو مذہبی گیت گانے کے ساتھ ساتھ اپنے ایجنڈے کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…