منیلا(نیوز ڈیسک)فلپائن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث کم از کم گیارہ افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بجلی سے محروم ہوگئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث دارالحکومت منیلا سب سے زیادہ متاثر ہوا مختلف واقعات میں گیارہ افراد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں بے گھر ہوگئے ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ میندورومیں بڑی تعداد میں رہائشی گھر تباہ ہوئے ہیں جبکہ ریسکیو عملہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے میں مصروف ہیں ۔ بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے اہم شاہرائیں بھی بند ہیں جس کے نتیجے میں ٹریفک کا نظام بھی مفلوج ہے ۔ دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں بجلی کی منقطع ہے ۔ جس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ۔
فلپائن میں بارشوں نے تباہی مچادی ،11 ہلاک ،ہزاروں بے گھر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
اگلے 3 روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار















































