واشنگٹن(نیوزڈیسک)”موجاں کرو“بھارت کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی عالمی امدادکااعلان،وجہ جان کر آپ کی بھی ہنسی پھوٹ پڑے گی، عالمی بینک نے بھارت میں ایک سینی ٹیشن پروگرام کے لیے ایک ارب 50کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی ،میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی بینک کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ رقوم بھارتی حکومت کی طرف سے ٹوائلٹس کی تعمیر پر خرچ کی جائیں گی۔ اس پروگرام کا مقصد ہے کہ 2019ءتک بھارت میں تمام آبادی کو بیت الخلا کی بنیادی سہولیات فراہم کر دی جائیں، بھارت میں 10کروڑافراد کے پاس ٹوائلٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔