واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا کے صدر براک اوباما نے امریکا کی تعمیر میں تارکین وطن کے کردار کو سراہا ہے۔واشنگٹن میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 31 تارکینِ وطن کو امریکی شہریت دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ ترکِ وطن ایک ایسا عمل ہے جس سے امریکی قوم کی تاریخ کا آغاز ہوتا ہے اور جس نے امریکا کو غیر معمولی ملک بنایا ۔امریکا کی نیشنل آرکائیوز کی عمارت میں ہونے والی تقریب میں چار مختلف براعظموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے امریکی شہریت کا حلف اٹھایا۔اپنے خطاب میں صدر اوباما نے کہا کہ امریکا کے وہ تمام شہری جو اس سرزمین کے اصل باشندے نہیں ہیں، کہیں نہ کہیں سے ترک وطن کرکے ہی امریکا میں آباد ہوئے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آج کے میکسیکن تارکین وطن کو وہ سو سال پہلے کے کیتھولک تارکین وطن کے طور پر دیکھتے ہیں اور شام کے وہ باشندے جو آج پناہ کی تلاش میں ہیں، وہ دوسری جنگ عظیم کے یہودی پناہ گزینوں کی طرح ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان نئے امریکیوں میں ہم اپنی امریکی کہانی دیکھ سکتے ہیں۔صدر اوباما نے اپنے خطاب میں دوسری جنگ عظیم کے دوران پیش آنے والے ان واقعات کا بھی ذکر کیا جب جرمن اور اطالوی حراست میں لیے گئے تھے لیکن انھیں امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا ۔صدر اوباما نے کہا کہ اس وقت امریکی قیادت نے خوف کے آگے ہتھیار ڈال دیے تھے اور ان اقدار کو نظر انداز کردیا تھا جن کی بنیاد پر امریکا کی تعمیر ہوئی ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ ہم سب کوعہد کرنا چاہے کہ اس کا اعادہ نہیں ہوگا۔
اوبامہ کااعتراف،دنیاحیران رہ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کام یابی کے دو فارمولے
-
غیر صوبائی شادی، ناجائز تعلقات اور حمل پر بھاری جرمانوں کا اعلان
-
خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں معدنیات کے نکالنے کر پابندی عائد
-
برطانیہ؛ نابالغ طلبا سے جنسی تعلق پر خاتون ٹیچر کو ایک اور سزا سنادی گئی
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
سکولز اساتذہ کیلئے خوشخبری وزیراعلیٰ کا بڑا اعلان
-
پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے
-
بیوی پر شک، شوہر نے بچوں کے سامنے اہلیہ کو زندہ جلا دیا
-
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
-
اٹلی، پاکستانیوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا
-
مسجد الحرام؛ بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش، ویڈیو وائرل
-
اگلے 3 روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
-
چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
راولپنڈی،11 سالہ لڑکی سے زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار















































