جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

حرم شریف کرین حادثہ ،ذمہ داروں کاتعین ہوگیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ المکرمہ(نیوزڈیسک) حرم شریف میں پیش آنے والے والے کرین حادثے کی تحقیقات کرنے والے تفتیشی ادارے نے ٹیکنیکل اور انجینئرنگ اسٹاف کے 5 سرکاری افسران کو حادثے کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے جن کے خلاف اب مقدمہ چلایا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی بیورو برائے تفتیش و پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے حرم شریف میں پیش آنے والے کرین حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کرین حادثے کا ذمے دار ٹیکنیکل اور انجینئرنگ اسٹاف کے 5 سرکاری افسران کو قرار دیا گیا ہے تاہم ان 5 سرکاری عہدیداران کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے لیکن ان تمام افراد پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ سعودی بیورو برائے تفتیش و پبلک پراسیکیوشن نے حرم شریف کرین حادثے کی تحقیقات کا آغاز 2 ماہ قبل بن لادن کمپنی سے کیا تھا جب کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کرین حادثے کے بعد بن لادن گروپ پرپابندیاں بھی عائد کردی تھیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں رواں سال حج کے موقع پر حرم شریف میں تعمیراتی کام کے دوران کرین گرنے سے 107 عازمین حج شہید جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں 50 پاکستانی عازمین بھی شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…