بیت المقدس (نیوزڈیسک) اسرائیل نے امریکہ سے نئے جنگی طیارے خریدنے کے لیے محکمہ دفاع پینٹاگون سے مذاکرات شروع کردیئے ہیں،اسرائیل کے عبرانی نیوز ویب پورٹل”وللا“ کے مطابق تل ابیب اور پینٹاگون کے درمیان بات چیت میں امریکی ساختہ ایف 35 جنگی طیارے شامل ہیں، B STOVL ماڈل کے جنگی طیارے بحری بیڑوں سے اڑان بھرنے اور لینڈنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں،رپورٹ کے مطابق ایف 35 جنگی طیاروں کی خریداری کا مقصد صہیونی ریاست کی فضائی دفاعی صلاحیت کومزید بہتر بنانا اور علاقائی خطرات سے اسرائیل کو محفوظ رکھنا ہے، ان جنگی جہازوں کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ خفیہ مقامات پر بھی بھیجے جا سکتے ہیں، جدید ترین آلات سے لیس یہ جہاز خود کو راڈار سے غائب کرنے بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔